Screen Shot 2020 11 22 at 5.41.12 PM

ہم حکومت کیخلاف اعلان جنگ کااعلان کرچکےہیں،اب پیچھےہٹناگناہ کبیرہ ہے- سربراہ پی ڈی ایم

ویب ڈیسک: مولانافضل الرحمان کاپشاورمیں پی ڈی ایم جلسےسےخطاب-

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عظیم الشان جلسےپرپی ڈی ایم قیادت اورکارکنوں کومبارکبادپیش کرتےہیں،مریم نوازصاحبہ دادی کےانتقال کی وجہ سےگفتگو نہیں کرسکیں،والدہ کی وفات پرنوازشریف اورشہبازشریف سےاظہارتعزیت کرتاہوں،جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی وفات پربھی اظہارتعزیت کرتاہوں،علامہ خادم رضوی صاحب کی وفات پربھی اظہارتعزیت کرتاہوں.

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ پشاورکاآج کاجلسہ ریفرنڈم ہے،آپ لوگوں نےدھاندلی کےذریعےآنےوالی حکومت کومستردکردیاہے،پہلےبھی ہم نےکہاتھاکہ بدترین دھاندلی کی گئی پوری جماعتوں نےبھی اس پراتفاق کیا،آج حکمران بوکھلائےہوئےہیں،ان کوذلت ورسوائی کےساتھ نکالناہے،ہم اعلان جنگ کااعلان کرچکےہیں،اب پیچھےہٹناگناہ کبیرہ ہے.

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک اس کاکسی سےواسطہ نہیں پڑاتھا،اب پتہ چلےگا،ہمیں دھاندلی کرنےوالےبھی معلوم ہیں،ہم فوج اوردیگرادارو ں کااحترام کرتےہیں،جب معیشت گرتی ہےتوملکی سلامتی خطرےمیں پڑجاتی ہے،دوسال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی،اسٹیٹ بینک کابیان ہے1951کےبعدپاکستان کاسالانہ بجٹ زیرواعشاریہ 4پرآیاہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب واجپائی ہندوستان کاوزیراعظم تھاتوبس کےذریعےپاکستان آیا،اس وقت پاکستان معاشی طورپرمضبوط تھااس لیےواجپائی نےپاکستان کی حقیقت کوتسلیم کیا،آج افغانستان بھی آپ سےمایوس ہے،ایران بھی بھارتی لابی میں چلاگیا،پاکستانی عوام بھی یہاں کےٹرمپ کومستردکردیں گے،ریاست کادارومدارمستحکم معیشت پرہوتاہے،کہتےہیں اپوزیشن مجھ سےاین آراومانگ رہی ہے،ہم ان سےنہیں یہ ہم سےاین آراومانگ رہاہے.