16778699701571765877

پاکستان ہماراملک ہے،اس کوآگے لیجانے کیلئے ہرآوزاراستعمال کرینگے ،صدر مملکت عارف علویٰ

پشاور:صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کاپی ایس جی 39سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تقریبا50سے زائدممالک میں کورناوائرس داخل ہوچکاہے،ظاہری بات ہے جب یہ وائرس دیگرممالک میں داخل ہوگیایے توپاکستان میں بھی داخل ہوگا،صدرمملکت نے کہا کہ کورناوائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ٹیلی ویژن کاہوناضروری ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ کورناوائرس سے نجات کلئے ہاتھ دھونے کیلیے صابن کااستعمال بھی ضروری ہے،صدر پاکستان عارف علویٰ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،صدر عارف علویٰ نے کہا کہ جب میں ٹوت پیس کااستعمال کرتاتھا تولوگ میرامزاق اڑاتے تھے کہ عارف علوی کایہ کام رہ گیاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماراملک ہے،اس کوآگے لیجانے کیلئے ہرآوزاراستعمال کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ کروناوائرس کے ابتدامیں پتہ لگانامشکل ہوتاہے،سعودی عرب نے بھی لوگوں کواپنے ملک میں داخلے پرپابندی عائدکردی ہے،ایران نے بھی اپنے مساجدوں میں جمعہ کی نمازپرپابندی عائدکردی ہے،صدر نے کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ماسک استعمال کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے،اورنہ ڈرنے کی بات ہے،ماسک پہننا اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے،اگرماسک نہیں ہے،یامہنگاہے تو پیپر ماسک کااستعمال کرسکتے ہیں،صدر نے کہا کہ میں بھی اپنے ساتھ ماسک لیکرایاہوں تاکہ لوگوں میں اگاہی اسکے،صدر مملکت نے کہا کہ میں حکومت کانہیں ریاست کانمائندہ ہوں ،اس وقت خوف کی کوئی ضرورت نہیں ہے،ہم اس کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں،انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے خاتمے کیلئے مساجدکاستعمال کرے،اس طرح کے پبلک میسجزکیلئے ممبرموثرزرئع ہے،

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی