news 1606099839 9797

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ،اوپنرفخرزمان دورہ سےدستبردار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54 رکنی اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہینز کے 34کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔

جب کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چند گھنٹہ قبل دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے، انہیں ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے،

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، انہیں آج تیز بخار کی علامات ظاہر ہوئیں۔ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کھلاڑی بخار کے باعث اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ نہیں جاسکیں گے۔
سکواڈنیوزی لینڈ پہنچے کے بعد پہلے 3 روز ا مکمل تنہا رہے گا، پہلے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور گروپس میں ہی ٹریننگ سمیت دوسری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
قومی اسکواڈ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا ہے اور اسکواڈ نیوزی لینڈ کی لنکن یونیورسٹی میں 14 روز کا قرنطینہ کرے گا۔قرنطینہ کے دوران تین کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوں گی جب کہ 14 روز کے بعد اسکواڈ کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی آزادی حاصل ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جب کہ پہلا ٹی ٹوینٹی 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسر ا میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن