img2

وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی اجلاس جاری


ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس جاری ،نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ،وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، براہ قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام این سی او سی اجلاس میں شریک ہیں۔این سی او سی حکام کی جانب سے اجلاس کو کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ کورونا کے حوالے سے حساس 16 شہروں میں کورونا کیسز، اموات کی شرح پر غور کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی