724225 1806158 robery updates 1

ہری پورڈکیتی: چور 22 تولے سونا اور 17لاکھ کیش لے اڑے

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ یونین کونسل میں ڈکیتی کی واردات 22 تولے سونا 17لاکھ کیش لےاڑے، تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ یونین کونسل میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں 4 نامعلوم ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، توقیر ظفر ولد ظفر اقبال سمیت اس کی بیوی والدہ کو اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کویرغمال بنا کرسونا اور نقدی لوٹ کی گئی ہیں، مدعی توقیر ظفر کا کہنا تھا کہ 4 ڈاکو تھے میں جب گھر واپس آیا تو اندرداخل ہوتے ہی 2 افراد نے پکڑ لیا اور مجھے کمرے میں بند کیا جہاں پہلے سے میری بیوی اور والدہ کو یرغمال بنایا گیا تھا، پولیس کی جانب سے 4 نامعلوم مبینہ ڈاکووں کے خلاف FIR درج کردی گئی، تھانہ سرائے صالح کی پولیس نے موقع پر پہنچ کوتفتیش شروع کردی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ڈکیتیاں، رہزنیاں اور عام کارلفٹروں کو کھلی چھوٹ ملی ہے، جن میں پولیس ناکام ہو چکی ہے، جبکہ پولیس ہری پور میں چوریوں، ڈکیتیوں، ریزنیوں اور چوری ہونے والی گاڑیوں کا تاحال سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق