idps XDBytP

جنوبی وزیر ستان میں سرکاری دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): فاٹا مرجرکے بعد جنوبی وزیرستان میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ سرکاری دفاتر بشمول ڈی سی آفس ضلع ٹانک میں ہیں، قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ معمولی کام کیلئے دوسرے ضلع ٹانک جانا پڑتا ہے، اگرFCR واقعی ختم ہے تو سب سے پہلے ضلع ٹانک سے جنوبی وزیرستان دفاترشفٹ کی جائیں۔ پولیس وزیرستان میں جب بھی ملزم گرفتار کرتے ہیں تو جج کو پیش کرنے کیلئے 120کلومیٹر ٹانک لے جاتے ہیں، سیاسی وسماجی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرضلع ٹانک سے وزیرستان کے دفاتر وانا منتقل نہ کردیئے تو احتجاج کرنے پر مجبورہیں،مقامی مشران کا کہنا تھا کہ فاٹا مرجر کے بعد لیگل فوائد یہاں کے مکینوں کو نہیں مل رہے ہیں، حکومتی حکام ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا آئی جی پولیس گورنرکے پی کے کو آگاہ کئے لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھا سکیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق