.jpg

مشیربرائے وزیراعظم بابراعوان سےعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

ویب ڈیسک(اسلام آباد)بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات کی ہے ،ملاقات میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیشرفت پرگفتگو ہوئی ۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سے5ہزارپاکستانی قیدی واپس لائے گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ایوان بالا میں وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تازہ ترین کوششوں کا جائزہ لے رکھا ہے ۔ا نسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا۔
نئے امریکی صدرجوبائیڈن سے امید ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی اورواپسی ممکن بنائیں گے،عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو 17 سال ہوگئے ہیں ،دنیا میں نسوانی حقوق کی خلاف ورزی کا بڑا مقدمہ ہے ۔فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم اور بابراعوان کی کوشش پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ