news 0006

سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس 79 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس 79 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست ،اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کر دی ہے ۔
ترجمان اوگرا کے مطابق کرونا کی وجہ سے ورچوئل سماعت کی جا رہی ہے ،سوئی سدرن کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت میں 79 روپے اضافہ مانگا گیا ہے ،گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں مانگا گیا ہے ۔
کمپنی کی درخواست میں28 ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو شارٹ فال بتایاگیا ہے ،سوئی سدرن نے گیس قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2020سے مانگا ہے۔ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 743 روپے 25پیسے سے بڑھا کر 822روپے 25پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ اتھارٹی تمام شراکت داروں کے دلائل سنے گی،اتھارٹی دلائل سننے کے بعد گیس مہنگی کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ کریگی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی