بھارتی سنگھ اور ان کےشوہر جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

ویب ڈیسک(ممبئی): منشیات کیس میں بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو ممبئی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔مزاحیہ پروگرامز کی ہوسٹ اور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہارش لمباچھیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر 4 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ناکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی)نے بھارتی سنگھ اور ہاش لمباچھیا کو گرفتار کرنے کے بعد اتوار کے روز ممبئی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

این سی بی نے منشیات سے متعلق کیس میں پہلے بھارتی کو گرفتار کیا اور پھر ایک روز بعد ان کے شوہر کو گرفتار کیا، دونوں منشیات کے استعمال کا اعتراف کرچکے ہیں۔گرفتاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا تھا کہ کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپے کے دوران 86.5 گرام حشیش برآمد کی گئی، ان کے شوہر ہرش لمباچھیا بھی ان کے ساتھ اس گھر میں رہتے تھے۔