1245 1

ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک (پشاور):ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں کورونا ضابطہ اخلاق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں کورونا کی دوسری لہر کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک کا استعمال نہ کرنا،مارکیٹوں میں رش اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر کاروائیاں، چارسدہ روڈ پر مصری خان کباب سیل، جی ٹی روڈ پر سٹی ریسٹورنٹ سیل، گلبہار میں جلیل کباب سیل، گلبہار میں پی ٹو پی ون فاسٹ فوڈ سیل، کوہاٹ روڈ پر الائیڈ بینک سیل، چارسدہ روڈ پر تین بیکریز اور سات ریسٹورنٹس سیل، چارسدہ روڈ پر باٹا شوز سیل۔اور جی ٹی روڈ پر تین پلازے سیل، جی ٹی روڈ پر تین ہوٹل اور ایک بینک سیل، کارخانو میں نیشنل پلازہ میں 250 دکانیں اور مکہ پلازہ میں 200 دکانیں سیل، حیات آباد میں ڈی واٹسن اور ودود سنز سیل اور حیات آباد میں چھ ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم