5960CB70 4333 4842 AAB7 AE2B4CAC964D mw1024 s n

باجوڑ: سکیورٹی فورسزنےدہشتگرد نیٹ ورک ناکام بنا دیا:2 دہشتگرد کمانڈرز ہلاک

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ کے گاوں ٹنگی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیر الرحمن عرف فدا مارے گئے، یہ دہشتگرد کراچی اور باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں ، نہتے شہریوں اور سرکاری حکام پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کا یہ نیٹ ورک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایات لے کر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کر رہا تھا، دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگرد قانون نافذ کرنے والےاداروں ، سرکاری افسران اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان