وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): کورونا وائرس کی صورت حال پر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا َ،اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے این سی او سی کی سفارشات اور وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔آج ہونے والے اجلاس میںکاروباری مراکز کے اوقات کار اور شادی ہالز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔وفاقی کابینہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری بھی دے گی۔