n00753733 b

چارسدہ میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف طلبہ اور اساتذہ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (چارسدہ): چارسدہ میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ نے پین کے زیر نگراں زبردست احتجاجی جلوس اور مظاہرہ کیا، مظاہرین نے چارسدہ کے فاروق اعظم چوک کو بلاک کرکے ٹریفک کو مکمل طور پر بند رکھا ہے، طلباء حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کرکے فوری طور پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرے کے دوران مشرق ٹی وی کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک چارسدہ کے قائدین نے تعلیمی اداروں کی بندش کے اس فیصلہ کو حکومت کا تعلیم دشمن فیصلہ قرار دیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم