nawaz 1

نوازشریف العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنسز میں اشتہاری ہونگے یانہیں،فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری ہونگے یا نہیں،اسکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ آج کریگی ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرینگے عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز اپیلوں میں آج تک پیشی کا آخری موقع دے رکھا ہے ۔
نواز شریف کی طلبی کے اشتہار اخبارات میں جاری کر کے انہیں پیشی کا آخری موقع دیا گیا تھانواز شریف اگر آج بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دے دیے جائیں گے ،اشتہاری قرار پانے کے بعد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا اورالعزیزیہ ریفرنس میں سزا سات سال سے بڑھانے کی نیب کی اپیل پر بھی سماعت ہو گی ۔
فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت بھی آج ہی ہو گی جبکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے دائر ایک شہری کی الگ درخواست پر سماعت بھی آج ہی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت