download 206

خیبرپختونخوا میں کورونا کے پیش نظر 36 سکول بند، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی بند سکولوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل سکولوں کی تعداد43745 ہے ، جن میں 35488 سرکاری اور 8257 نجی سکول شامل ہیں، کورونا پھیلاو خدشے کے باعث 36 سکول تاحال بند ہوچکے ہیں، دوبارہ بند کئےگئے سکولوں میں33 سرکاری اور 3 نجی ہیں، خیبر پختونخوا میں 15ستمبر سے لاک ڈاون خاتمے کے بعد مرحلہ وار سکول کھولے گئے تھے، تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح میں بہتری آئی ہیں، پہلے ہفتے میں 1.22 سے بڑھ کر 1.75 کیسز ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب