3f3f780a 34fe 4589 a18a 3d312a1b74f0

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کمپلینٹ سیل کا دورہ، ٹیلیفون پر شہریوں سے براہ راست شکایات سنیں

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اخپل کمپلینٹ سیل کا دورہ کرینگے، وزیراعلی نے بذریعہ ٹیلیفون شہریوں سے براہ راست شکایات سنیں ہیں، پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری کی شکایت پر تھانہ چمکنی اور گلبہار کے محرر کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو لائین حاضر کرکے جواب طلبی کی ہدایت دے دی.

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہری نے پٹواری کے خلاف زمین کے انتقال کے سلسلے میں رشوت لینے کی شکایت کی، وزیر اعلی نے کمشنر کوہاٹ کو واقعے کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی، وزیراعلی کے حکم کے مطابق الزام ثابت ہونے پر پٹواری کو گھر بھیج دیا جائے، ہنگو سے تعلق رکھنے والے شہری کی شکایت پر وزیر اعلی کا متعلقہ پولیس کو قتل کے ملزمان کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتے کے اند ملزمان گرفتار نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ پولیس کے تمام ذمہ داروں کو معطل کیا جائے.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

صفائی ستھرائی سے متعلق پشاور کینٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کی شکایت پر ٹی ایم او ٹاون تھری سے وضاحت طلب کرکے مسلئہ 3 دنوں میں حل کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل کو مزید فعال بنایا جائےگا، ہرمہینے سیل کا دورہ کر کے عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کروں گا، کابینہ ممبران بھی کمپلینٹ سیل کا دورہ کرکے عوامی شکایات سنیں گے، کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات سننے کے سلسلے میں صوبائی وزراء کے لئے شیڈول جاری کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے