.jpg

این ٹی ایس اور ایٹا ٹیسٹنگ ایجنسیاں بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کریں- صوبائی وزیر تعلیم

ویب ڈیسک(پشاور):صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے زیر صدارت این ٹی ایس اور ایٹا کے حوالے سے اجلاس، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این ٹی ایس اور ایٹا دونوں ٹیسٹنگ ایجنسیاں جنوری کے مہینے تک بھرتیوں کا عمل مکمل کریں، پورے صوبے میں میل اور فیمیل امیدواروں کے لیے علیحدہ امتحانی خال ہوں گے،بھرتیوں کا تمام عمل خالص میرٹ پر ہوگا، اگر پرچہ آؤٹ ہوا یا دوسری کوئی شکایت ہوئی تو متعلقہ ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور امتخانی ہال میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ بھرتیوں کے عمل کی بروقت تکمیل کے لیے ہفتہ اور اتوار کے علاوہ دیگر دنوں میں بھی ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ