Zaki Article 700x300 1

پاکستان نےاسرائیل کوتسلیم کرنےکی سختی سےتردید کردی

ویب ڈیسک: ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سےاسرائیل کوتسلیم کرناخارج ازامکان ہے،پاکستان کااسرائیل سےمتعلق موقف واضح ہے،وزیراعظم اسرائیل اورفلسطین سےمتلعق ٹھوس موقف دےچکےہیں،فلسطینی عوام کی امنگوں کےمطابق مسئلےکےحل تک اسرائیل کوتسلیم کرنےکاجوازنہیں.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھےگا،مسئلہ فلسطین کےاقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق دوریاستی حل کےحامی ہیں،پاکستان1967سےقبل کی سرحدوں اوربیت المقدس بطوردارالحکومت کےآزادفلسطینی ریاست کاحامی ہے.

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے