n00591069 b

لواری ٹنل: برف باری کے باعث مسافروں کیلئے آمدورفت شیڈول جاری

ویب ڈیسک (دیربالا): دیربالا میں 4 دن سے برف باری جاری ہے، چترال جانے والے مسافروں کو لواری ٹنل انتظامیہ نے ٹنل آمدورفت شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔
ٹنل صبح 6 بجے تا 7 بجے اور9 بجے صبح تا دوپہر1 بجے کھلا رہیگا،دوپہر 2 بجے تا شام 6 بجے اور شام7 بجے تا رات 10 بجے کھلا رہیگا، ڈرائیور ٹائر چین کا استعمال کریں، اور اپنے ساتھ گرم کپڑے چادر ضرور لائیں، ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں،
دیر بالااپنے پاس خشک میوہ جات رکھیں۔0944880104 ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں:  مردان، موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3افراد زخمی