ہری پور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پور شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں اور گلیات میں برف باری ٹھندڈی ہواوں سے موسم سرد ہوگیا اور لوگوں نے گرم کپڑوں کے ساتھ گرم غذا کا بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے، ہری پور کے شہریوں نے گرم کپڑے سویٹرز پہن لئے چادریں اوڑھ لیں ہیں۔