hhh 3

ملک بھرمیں کورونا منہ زور ۔ 3009 نئے کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 59 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 3009افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 42115 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 32ہزار 974 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک بھر میں 3 لاکھ 82 ہزار892 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 66 ہزار 033 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 15ہزار 786 ، کے پی میں 45314 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 27979 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4573 ، بلوچستان میں 16891کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 6316 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7803 اموات ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2858 ، پنجاب میں 2904 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1339 ، اسلام آباد میں کورونا کے 291 مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 164 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 96 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 151مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

گھنٹوں میں ملک بھر میں 41،583 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1801 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 303 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 765 ہسپتالوں میں کورونا کے 2355 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 52 لاکھ 97 ہزار 703 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔