rrr 1

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم شادی کی تیاری میں مصروف

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹی وی اداکارہ رباب ہاشم کی مایوں کی رسم کے لیے زیب تن کیے جانے والے جوڑے میں تصویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زرد مایوں کا لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کی ہیں،

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

رباب ہاشم کی مایوں بیٹھی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا، لیکن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں فی الحال اداکارہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہیں،

تاہم مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب اداکارہ رباب ہاشم کے دُلہا کے حوالے سے تصدیق میرج بیورو سے منسلک مسز خان کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

مسزخان کی جانب سے شیئر کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لیے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے، مسز خان کا کہنا ہے کہ رباب ہاشم صہیب نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی ہیں.

۔