f2c81c3a a1df 4f9f a932 4e34bfd825e6

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفد ہمراہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر روانہ ہوگئے ہیں، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں، وزیر خارجہ نائجر میں منعقد ہونیوالے سہ روزہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ اس اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا،مسلم امہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کو ایک اہم پلیٹ فارم گردانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ