covid19

ملک بھرمیں آج سے تعلیمی ادارے 10جنوری تک بند

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے ساتھ ملک بھر میں آج سے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہو جائیں گی، 24 دسمبر تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔اس کے بعد 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی ۔

ملک بھر میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے آج سے بند ہوگئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد شفقت محمود نے کہا تھا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاق المدارس خیبرپختون خوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان ضرور کیا تاہم مدارس کا نام تک نہیں لیا، دینی مدارس میں طلبہ ہر وقت موجود رہتے ہیں اور وہ مدارس سے باہر کم ہی نکلتے ہیں۔ اس لئے مدارس کو قرنطینہ سینٹر بھی قرار دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی