بونیرمیں لینڈ سلائڈنگ سے زمینی رابطہ منقطع۔ علاقہ مکین پریشان

ویب ڈیسک (بونیر): بونیر میں تحصیل چغرزی لینڈ سلائڈنگ سے روڈ بند جبکہ یونین کونسل پاندھیڑ میں لینڈ سلائڈنگ سے کئ گاوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ پہلے سے بتایا تھا سلائڈنگ کا خطرہ ہے،انتظامیہ اور ایم پی اے نے کوئی دھیان نہیں دیا، روڈ کے ساتھ علاقے کو بجلی کی ترسیل بھی بند کردی گئی ہے،
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اورایم پی اے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔