c32938f0 0fac 4077 bc7c 0b6b66145d7d

چمن : شہداء پاک افغان کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے گئے

ویب ڈیسک (چمن): چمن میں ڈپٹی کمشنرآفس میں شہداء پاک افغان و زخمیوں میں چیکوں کی تقسیم کی، چیک تقسیم تقریب میں حکومتی وزرا چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو اے این پی، صوبائی صدر ایم پی اصغرخان اچکزئی، صوبائی وزیرزراعت انجنیئرزمرک اچکزئی نے شرکت کی، وزیر داخلہ ضیاء لانگوکا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت زخمی اور شہید افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، زخمیوں کے تمام لواحقین کو رقم دی جائے گی، چمن پاک افغان بارڈر کا مسئلہ ہماری حکومت اور وزراء نے حل کیا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

اصغراچکزئی زمرک کا ہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بہترین اقدامات پر اہل علاقہ شکرگزار ہیں، پاک افغان سرحد کے دیگرمسائل بھی حل کرنے کی امید رکھتے ہیں، حکومت عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، کم مدت میں شہداء اور زخمیوں کو معاوضہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع