imgMadadona footballer1606323787

عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے۔

میراڈونا ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

1986ء میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی

ادھر صدارتی محل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائے گا، اسپورٹس ہیرو کی میت آج سے ہفتے تک صدارتی محل میں رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  طوفان اور سیلاب کے بعد عرب امارات میں معمولات زندگی بحال

اپنے بین الاقوامی دور میں انہوں نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔

میرا ڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی تھی۔ وہ اپنے وقت میں دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر تھے۔