1985029 shehzadroy 1581502717 830 640x480 1

شہزاد رائے میوزک کا ایک اور ساز ’ڈرم‘ بجانا سیکھ رہے ہیں

ویب ڈیسک : پاکستانی گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپنے اندر پوشیدہ ٹیلنٹ تلاش کرنا شروع کردیا۔ کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے لوگوں کو متاثر کررہی ہے، جس کی وجہ سے نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، یہ معاملہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں ہے۔ طبی ماہرین نے بھی کورونا کی دوسری لہر کو سنگین اور خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

ڈبلیو ایچ او اور ویکسین بنانے والی کمپنیوں کا بھی کہنا ہے کہ ویکسین آنے کے بعد بھی کورونا کو روکنا ناممکن ہیں، اس کا واحد علاج احتیاط ہے تو لہذا عوام سختی کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمد کریں۔ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کو نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں کی تعطیلات، تفریحی مقامات کی بندش و دیگر شامل ہیں۔

شہزاد رائے نے کورونا کی دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے لیے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے اور وہ میوزک کا ایک اور سازڈرم بجانا سیکھ رہے ہیں، گلوکار نے اپنی ویڈیو ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں نیا ٹیلنٹ تلاش کررہا ہوں۔

شہزاد رائے نے اس ٹویٹ کے ساتھ ماسک پہنیں اور اپنے آپ کو محفوظ رہیں کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں، شہزاد رائے نے تیس جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اہل خانہ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔