hhhh 1

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی ثنا اللہ کورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک : پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی ثنا اللہ کورونا سے جاں بحق ہوئے، جبکہ سابق اولمپئن اختر رسول کو کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان اولمپئن اختررسول کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

کورونا کا شکار ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ڈاکٹرز کے مطابق ثناء اللہ کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس کی بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑتی رہی اور پھر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ ثنااللہ مرحوم لیفٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے، وہ1979 میں فرانس میں کھیلے والے پہلے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔

انہوں نے عالمی جونیئر کپ کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی، وہ 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یورپ کا دورہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔