download 210

بنوں میں 30 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ویب ڈیسک (بنوں): کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے 30 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے، اُنہوں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا، بنوں ڈویژن میں 5 لاکھ 11 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب میں کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے، لیکن پاکستان اور افغانستان میں یہ مرض ابھی بھی موجود ہے، لیکن پاکستان میں افغانستان جیسے حالات بھی نہیں ہے، پھر بھی ہم اس کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

دوسری یہ کہ پولیو قطرے کو ہم مذہب سے جوڑ لیتے ہیں، بے بنیاد افواہوں میں آکر اپنے بچوں کو انسداد پولیو قطرے نہ پلوانا خود اپنے بچے کو ساری عمر کیلئے اپاہیج بنانا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ہم پولیو کو کنٹرول کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں، تقریب میں موجود علماء نے انسداد پولیو مہم میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی