download 1 106

اسلام آباد میں مندر بنانے کیلئے پیسے ہیں جبکہ مسجد بنانے کیلئے نہیں۔ امیر سراج الحق

ویب ڈیسک (ملاکنڈ): ملاکنڈ سخاکوٹ میں دارالعلوم تعلیم القرآن کے افتتاح کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینتیس ارب کا بی آر ٹی منصوبہ ستاسی ارب تک پہنچا لیکن پھر بھی نامکمل ہے۔

امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اسلام آباد میں سو ملین مندر کے لئے رکھے ہیں لیکن ایک مسجد کے لئے پیسے خزانہ میں نہیں ہیں، موجودہ حکومت سمیت گزشتہ حکومتوں سمیت نا اہل ہیں، موجودہ نے آسیہ مسیح کو آزاد کیا، گزشتہ نے ممتاز قادری کو آزاد کیا تھا، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کا کشمیر ، فحاشی عام، خواتین کی بے عزتی، آئ ایم ایف پر تمام ایک پالیسی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اپوزیشن امریکہ سے وہی پالیسیاں جاری رکھنے کے لئے منت سماجت کر رہی ہے، لیکن غیر اسلامی حکومت ایک بدعت عظیم ہے، جس سے خون خرابہ، ظلم، کرپشن اور عیاشی عام جبکہ بہن کا دوپٹہ اور نہ عالم کی پگڑی محفوظ نہیں ہے، اسلام امن آشتی، حیا اور عزت کا زریعہ ہے، دینی علم ہی سے اسلامی معاشرہ اور اسلامی انقلاب آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور