767612 072950 updates

سوئی سدرن گیس کمپنی: سالانہ 39 ارب 55 کروڑ مالیت کی گیس چوری کا انکشاف

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سوئی سدرن گیس کمپنی میں سالانہ 39 ارب 55 کروڑ مالیت کی گیس چوری کا انکشاف ہوا، آڈیٹرجنرل نے آڈٹ رپورٹ 2019-20 میں نشاندہی کردی ہیں، رپورٹ کے مطابق بد انتظامی اور ناقص کارکردگی یو ایف جی نقصانات کی وجہ قراردیا، آڈٹ رپورٹ میں گیس چوری کم کرنے کے پلان پر موثر عمل درآمد کی سفارش دے دی، اوگرا نے سوئی سدرن کو 6.3 فیصد یو ایف جی کی اجازت دی، مالی سال 2019 میں سوئی سدرن کے یو ایف جی نقصانات 16.54 فیصد رہے، گیس چوری کے 12 ارب روپے صارفین پر منتقل کرنے کی اجازت دی گئی، باقی ماندہ 27 ارب 52 کروڑ روپے کے نقصانات کمپنی نے بردداشت کئے ہیں، سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ بلوچستان اوراندرون سندھ میں گیس چوری روکنا ہمیشہ چیلنج رہا، گیس چوری روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، گیس چوری کے خلاف کراچی میں پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان