imran 10

قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے- وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس، زرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین معاملے پر پالیسی واضح ہے کوئی ابہام میں نہ رہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔
حماد اظہر کی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بریفنگ، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی پورے ملک میں وافر موجود ہے، چینی یوٹیلیٹی اسٹورز میں 68 روپے فی کلو دستیاب ہے، اس بار کرشنگ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی، پی ڈی ایم کے جلسوں پر تصادم نہیں چاہتے،
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے یہ وقت جلسوں کا نہیں، یہ ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے عوام کو بے رحم و کرم چھوڑ دیا،ملتان میں کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، یو اے ای نے ورک اور وزٹ ویزے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم