nawaz sharif mother passed away.jpg

نواز،شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی

ویب ڈیسک(لاہور)بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو بتایا کہ والدہ کی میت کے ساتھ بہن، بہنوئی اور دیگر رشتے دار آ رہے ہیں۔ نواز شریف نے بھائی کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ہدایتکی ہے۔
دوسری جانب بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹان سے جاتی امرا پہنچے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نماز جنازہ اور تدفین سمیت تمام معاملات کی نگرانی خودکرینگے،یاد رہے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار