313593 085033 fullstory 1

30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہر صورت ہوگا،پی ڈی ایم کا اعلان

ویب ڈ یسک(اسلام آباد)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)نے 30 نومبر کو ہر صورت ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے قاسم باغ کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا دیا۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کر لیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ساتھ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتاجلسہ ہر حال میں ہوگا ۔کورونا وائرس کے باعث چئیرمین قرنطینہ ہے اس وجہ سے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہیں کر پائینگے تا ہم جلسہ ملتان میں آصفہ بھٹو زرداری شرکت کرینگی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا، سیاہ کاری نہ ہوئی تو گرفتاری نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا