834442 3698658 75 صدر ٹرمپ کی دریا دلی، چرچ کو صرف3200 روپے چندہ دیا akhbar

صدرٹرمپ کی قانونی ٹیم کوایک اوردھچکا۔ریاست پنسلوانیاانتخابات کےنتائج کیخلاف اپیل مسترد

ویب ڈیسک(واشنگٹن): صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے، ریاست پنسلوانیا میں انتخابات کے نتائج کے خلاف صدر ٹرمپ کی اپیل مسترد ہو گئی۔وفاقی جج نے ریمارکس دیے کہ دھاندلی کے الزامات کے شواہد ہونا ضروری ہیں، وکلا ء نہیں ووٹرز صدر کا انتخاب کرتے ہیں، چیف جج بروکس اسمتھ کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کو دوباہ جانچنا بے کار ہے۔ فلا ڈیلفیاکی فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ کے وکلاء کی اپیل مسترد کر دی ہے، جس پر صدر ٹرمپ کے وکلا ء نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنسلوانیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لیے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید