Mariyam Nafees

اداکارہ مریم نفیس بھی کرونا وائرس کی شکار ہو گئیں

ویب دیسک(کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس حوالے سے مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیفلی پوسٹ کی ہے جو انہوں نے آئسولیشن کے دوران لی ہے۔مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور اس کے نتائج بدقسمتی سے مثبت آئے ہیں۔خوبرو اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ براہِ کرم ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچائیں۔