554703 40070295 1

اپوزیشن کےغیرذمہ دارانہ رویےسےناقابل تلافی نقصان ہورہاہے۔کامران بنگش

ویبڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا پھیلائو کیذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرا دیا ہے، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلائو تشویشناک ہے۔جلسہ کے بعد پشاور میں کورونا کا پھیلا وبہت تیز ہوگیا ہے۔ حکومت جلسہ منتظمین، قیادت اور کارکنان کورونا پھیلا ئوکا موجب بنے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جلسہ کورونا پھیلائو کی وجہ بن گیا ہے، تمام مریضوں کے لئے دعا گو ہیں۔حکومت قومی ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ احتیاطی تدابیراختیار کی جائے۔پختونخوا حکومت نے ہرممکن کوشش کی کہ اپوزیشن سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔معاون خصوصی اطلاعات و اعلی تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی