cd8df0d4 7c73 4f61 bc8a f5a660af6556

سینیٹرشبلی فرازکا دورہ کوہاٹ۔ہکلہ شاہراہ پرجاری تعمیراتی کام کاجائزہ

ویب ڈیسک(کوہاٹ)۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے آج کوہاٹ کا دورہ کیا ۔ کا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فرازکو این ایچ اے حکام کی جانب سے ہکلہ کوہاٹ ،شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اس موقع پر چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی بھی موجودتھے۔
این ایچ اے بریفنگ کے مطابق۔ہکلہ۔کوہاٹ شاہراہ پیکیج ون 38.56 کلومیٹر، پیکیج ٹو 7.5کلومیٹر جبکہ پیکیج تھری 38 کلومیٹر ہے۔ تینوں پیکیجز کے لئے فنڈز موجودہ حکومت نے جاری کیے۔ یہ شاہراہ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد تا کوہاٹ سفر 2 گھنٹے میں طے ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعت نے کہا کہ روڈ تعمیرمنصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت