cng

خیبرپختونخوامیں گیس بحران ،سی این جی سٹیشنزکوگیس سپلائی بند

ویب ڈیسک(پشاور) :گیس بحران ، خیبر پختونخوا کے سی این جی سٹیشنزکو گیس کی سپلائی بندکردی گئی ہے،اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔سوئی ناردن گیس کا اعلامیہ جاری،فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی جاری رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی آ ج رات 12بجے بحال کی جائیگی۔