gunshoot 01 1496294347

تخت بھائی :نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2افرادزخمی

ویب ڈیسک(تخت بھائی): تخت بھائی پاتی کلاں روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور ایم ایم سی مردان منتقل کردیاگیا ہے۔زخمیوں میں 40سالہ نوراسلام اور 45 سالہ انضمام سکنہ یخ کوہی تخت بھائی شامل ہیں ،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں