taimoor

دسمبر میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو مریضوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تیمور سلیم جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی میڈیا سے گفتگو، تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو مریضوں کے لیے کھول دیا جائے گا، پہلے مرحلے کے آغاز پر پانچ سو کا سٹاف مریضوں کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گے، امراض قلب کے اس انسٹی ٹیوٹ کو ملک کا معیاری اسپتال بنائیں گے، 18 نومبر کے بعد کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، پی ڈی ایم جلسے کے بعد دو اپوزیشن رہ نما کورونا کا شکار ہوئے، کورونا سے متاثرہ پی ڈی ایم رہ نماوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا کیسز میں تیزی آئی، وزیراعلی سے پی ڈی ایم کے خلاف کارروائی پر مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی