.jpg

وفاقی کابینہ اجلاس:اعجاز جاکھرانی اوررؤف صدیقی کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے مختلف الزمات میں مطلوب دس افراد کے نام ای سی سی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، پیپلزپارٹی کے رہنماء اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری، ایم کیو ایم رہنماء روف صدیقی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی منظوری، اعجاز جاکھرانی اور روف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے، کابینہ نے مزید 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دے دی، اے این ایف کی سفارش پر ڈرگ مافیا کے سرگرم رکن الماس خان کا نام ای سی ایل میں شامل، حساس اداروں کی سفارش پر پاک فوج سے سزا یافتہ مظہر اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں شامل، محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر حمال حسین کا نام سی سی ایل میں شامل، حمال حسین پر کمانڈر بلوچستان ریپبلکن آرمی برہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے، نیب کی سفارش پر ملزم سمیع اللہ، منصور اختر اور جنید قادر کے نام ای سی میں شامل، تینوں ملزمان سادہ لوح عوام کے ساتھ فراڈ کے جرم میں نیب کو مطلوب ہیں، اعلی عدلیہ کے حکم پر بھی تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری، مخلتف اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے پر 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج، محمد نعمان، عبداللہ، عیسی چیمہ کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری، خنسہ بنت شجاع اور خولہ بنت شجاع کے نام بھی ای سی ایل سے خارج، محمد یحیی، شاہد جبار محبوب الرحمان کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری، جواد بشیر، غلام علی حسن، بشیر احمد اور ناصر جاوید کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری گئی.

مزید پڑھیں:  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ آمد