bilawal 3

اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں، اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا، چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع