news 1606590757 1924

یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہیں،
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے، یکم دسمبر سے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، یکم دسمبر سے ڈیزل کی قییمت پونے 3 روپے تک بڑھ سکتی ہے، وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

اس وقت فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر تیس تیس روپے پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ قانون کے تحت حکومت فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی عائد نہیں کرسکتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائیگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو کیا جائیگا

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ