55756841 303

مرغزارچڑیا گھرکے ہاتھی کاوان کو آج کمبوڈیاروانہ کیاجائیگا، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آباد چڑیا گھر کی شان کاوان ہاتھی آج کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا،کاوان ہاتھی نے پاکستانیوں کو 35 سال خوشیاں دی35 سالوں کے بعد آج باقاعدہ طور پر کاوان ہاتھی کو کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا ۔سول ایشن اتھارٹی نے کاوان ہاتھی کیلئے خصوصی کارگو طیارے کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنک کی اجازت دے دی ہے ،سول ایویشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ طور کارگو طیارے کو لینڈنگ کی اجازت کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ایون ایشن حکام نے ہدایت دی ہے کہ کاوان ہاتھی کے منتقلی کے وقت تمام سہولتیں دے جائے کاوان ہاتھی کیلئے خصوصی کارگو چارٹر طیارے کو ڈونرز نے ہائیر کیا ہے وزارت ماحولیات نے کاوان ہاتھی کی تبدیلی کیلئے سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا تھاکاوان ہاتھی کے ساتھ کمبوڈیا 2 غیر ملکی ڈاکٹرز اور 8 ٹیکنکل سٹاف بھی روانہ ہوگاکاوان ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کے تمام اخراجات ڈونرز ادا کررہے ہیں

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید

امریکی گلوکارہ چیریلین نے گزشتہ روز اسلام آباد چڑیا گھر کا دورہ کیا تھااورہاتھی کا فوٹو شوٹ کرایا اور ویڈیوز بھی بنوائیں تھی،گلوکارہ کو کاوان ہاتھی کی منتقلی سے متعلق بریفنگ بھی دی تھی آسٹریا سے آئے ڈاکٹرعامر خلیل نے کاون کی صحت سے متعلق امریکی گلوکارہ کو آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
APP25-241120 ISLAMABAD: November 24 – President Dr. Arif Alvi paid a visit to Islamabad Zoo to say farewell to Kaavan-The Elephant. APP


قبل ازیں وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس کو الوداع کہا تھا۔صدر مملکت عارف علوی کی کاون ہاتھی کوالوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر گئے۔ صدرعارف علوی کو کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔انہوںنے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔