d2c617517626bf7c156a366cf0bf298a XL

ہری پورمیڈیکل اینڈ ڈنٹسٹری کالجزانٹری ٹیسٹ،پاکستان میڈیکل کمیشن کیجانب سے ناقص انتظامات

ویب ڈیسک(ہری پور)میڈیکل کالجز اینڈ ڈنٹسٹری کالجزمیں داخلے کیلئے ہری پور کے پرائیویٹ سکول میں PMCپاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ناقص انتظامات کئے گئے اور دومختلف مقامات پر انتظامات کئے گئے جہاں 625طلبا وطالبات کا انٹری ٹیسٹ لینا تھا۔لیکن خاص طورپر طالبات اپنی سیٹوں کیلئے اپنے سیٹ نمبر کو تلاش کرتی رہیں ۔انکو کوئی گائڈ کرنے والا نہیں تھا ۔جبکہ PMCانچارج کی جانب سے کسی قسم کے کوئی SOPs پر کوئی عمل درآمدبھی نہیں کیا گیا اور خاص طورانتظامات اور SOPs کے بارے میں بھی نہ سینیٹائزر نا دیگر SOPs پر عمل درآمد گیٹ پر کیا گیا گیٹ پر کوئی چیک کرنے والا موجود نہیں تھا جبکہ اسی طرح طلبہ و طالبات کو سوشل ڈسٹنس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک لائینوں میں کھڑا کیا گیا مس منیجمنٹ کی وجہ سے اکثر والدین نے احتجاج کیا جبکہ اس پورے عمل سے میڈیا کودور رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل