download 2 63

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم ان کو مفلوج ہوتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹرفیصل سلطان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹرفیصل سلطان نے تیمور ظفر جھگڑا کے ہمراہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، انفارمیشن منسٹر کامران بنگش چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پولیو مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے 64 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

وفاق اور صوبے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں، پولیو کا خاتمہ ہماری مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہم ان کو مفلوج ہوتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا کے دیگر تمام ممالک نے اپنے ہاں سے پولیو کا کامیابی سے خاتمہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جس کے باعث نہ صرف ہمارے بچے غیرمحفوظ ہیں بلکہ عالمی برادری میں وطن عزیز کا وقار بھی متاثر ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

پولیو کے خاتمے کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے ہیں، پولیو کے خاتمے تک ہماری حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، پولیو کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی علماء کرام مزہبی سکالرز اور میڈیا بڑا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔