23 9

کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی،ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک (پشاور): آج کے اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور جھگڑا اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی جس میں پولیو کی مہم سے متعلق مجموعی صورت حال زیر غور لائی گئیں۔ مہم میں نئی جدد ڈالے گیں، حکومت، منتخب نمائندے ،انتظامی افسران سمیت تمام شعبہ جات ملکر پولیو کا خاتمہ کرینگے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پولیو مہم کرونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی، کویڈ کی مثبت شرح فی الوقت 7 فیصد ہے، مختلف بیماریوں کا شکار 55 سال سے زائد عمر کے افراد کویڈ کا نشانہ بنتے ہیں۔ وائرس کی تبدیلی کا عمل قدرتی ہے اور تبدیلی سے وائرس کی طاقت میں اضافہ یا کمی یا الگ تفصیل ہے۔ دوسری لہر اس وجہ سے آئی کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیا گیا۔ کورونا کی ویکسین کے حصول کے لیے ڈیڈھ سو ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، اس رقم کی منظوری لینے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف
مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

کورونا کی ویکسین کی کارآمد اور اس سے جڑے دیگر معاملات بھی دیکھنے ہونگے۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین دستیاب ہو سکے گی، بیماری کی وجہ سے ہوم لرننگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اور فواد چوہدری کی ٹیم کو شاباش دے رہے ہیں، این 95 ماسک اور وینٹلیتر سمیت دیگر چیزوں کی تیاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔