5f71d90356f6f

ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق ملک کو مکمل طور پر بند نہیں کر سکتے، سیاسی سرگرمیوں سے متعلق قومی سطح پر ایک فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلہ پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد ہی دو قائدین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
پولیو کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہے، پولیو پر کسی بھی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے یہ ایک قومی فریضہ ہے، پولیو کی ویکسین پر ہر بچے کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، بیرسٹر سیف